ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریکس ٹلرسن کا دورہ پاکستان، موضوع افغانستان

ریکس ٹلرسن کا دورہ پاکستان، موضوع افغانستان

Tue, 24 Oct 2017 19:48:28    S.O. News Service

اسلام آباد 24اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ٹلرسن دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری مسلح تنازعے کا خاتمہ کس طرح ممکن بنایا جائے۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملیں گے۔ افغان دارالحکومت کابل میں ٹلرسن نے کہا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔


Share: